سندھ رینجرز نے آپریشنز کے دوران برآمد ہونے وا لا سامان مالکان کے حوالے کردیا

جمعرات 3 مئی 2018 15:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) رینجرز ہیڈ کوارٹرزمیں تقریب کا انعقاد آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والہ سامان مالکان کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق جمعرات کے روز رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ ونگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور دیگر سامان کو کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر ان کے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر مالکان نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا ہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :