آٹھواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3پری کوارٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہوگئے

اعظم اسپورٹس ،کراچی ککرز اور کیماڑی محمڈن کوارٹر فائنل میں داخل ۔آل برادرز ،نیشنل فائٹر اور کراچی یونائٹیڈ شکست سے دو چار

جمعرات 3 مئی 2018 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارمہ کے اشتراک سے جاری "آٹھواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ "میں 3پر کوارٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہوگئے۔کھیلے گئے پہلے پر کوارٹر فائنل میچ میں کراچی ککرز نے مد مقابل مضبوط حریف آل برادرز ملیر کو2-1سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح کلب کی جانب سے سرفراز نے 2گول اسکور کئے جبکہ آل برادرز کی جانب سے واحد گول سلمان نے اسکور کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے باآسانی نیشنل فائٹر کو 3-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی،اعظم اسپورٹس کی جانب سے مبین ،رضوان اور شاہ رخ نے گول اسکور کئے ۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں کیماڑی محمڈن نے سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد کراچی یونائٹیڈ کو 2-1سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی ۔کیماڑی محمڈن کی جانب سے کھیل کے 38اور 71ویں منٹ میں ذیشان نے نہایت خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ کراچی یونائٹیڈ کا واحد گول رضوان نے کھیل کے 5ویں منٹ پر اسکور کیا ،کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عمر بلوچ ،عبدالغفور ،انیس اختر ،ابرا ر ،نذیر خان اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ تھے ۔

متعلقہ عنوان :