اسلام آباد ہائیکورٹ سے چند قدم کے فاصلے پر کراچی سے آئے منظم گینگ کی واردات،پولیس نے خاموشی اختیار کر لی

جمعرات 3 مئی 2018 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ سے چند قدم کے فاصلے پر کراچی سے آئے منظم گینگ کی واردات،پولیس کے بڑوں نے تھانہ رمنا کی حدود میں واقع پوش سیکٹر جی ٹین میں لیاری طرز کی وارادت پر خاموشی اختیار کر لی۔تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرنا تودرکنار جائے وقوعہ تک آنا بھی گوارہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ شہری موٹر سائیکل چوری کی واردات میں مہران کار اور موٹر سائیکل پر چار سے زائد افراد کا نیا گینگ کراچی سے آیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق اسلام آباد میں اس سے قبل ایسی واردات رپورٹ نہیں ہوئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی پر سوار جرائم پیشہ افراد کس قدر ہو شیاری اور چالاکی سے واردات کے بعد فرار ہوئے۔گاڑی کی لائٹ کو آن رکھا گیا تا کہ نمبر پلیٹ دیکھا ئی نہ دیں۔