انر پاکستان شوبز کرکٹ لیگ کی10ٹیمیں فائنل کردی گئیں

فلم سٹار میگھا اور آفرین پری کی خواتین کرکٹر کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی ' تمام میچز لاہور کے باری سٹوڈیوز میں 7اور 8مئی کو ہوں گے

جمعرات 3 مئی 2018 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) انر پاکستان شوبز کرکٹ لیگ کی10ٹیمیں فائنل کردی گئیں 'فلم سٹار میگھا اور آفرین پری کی خواتین کرکٹر کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی جبکہ تمام میچز لاہور کے باری سٹوڈیوز میں 7اور 8مئی کو ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس لیگ میں لاہور کے تمام تھیٹروں کی کرکٹ ٹیمیں میدان میں ٹکرائیں گی اور شوبز کی خواتین کر کٹر ز کی ایک ٹیم کی کپتانی اسٹیج قتالہ میگھا کر یں گی اور انکے ساتھ ٹیم میں اداکارہ شانزہ، ڈاکٹر آئمہ خان، نشا بھٹی، آشا چوہدری، تعبیر برال، ارما چوہدری، رائمہ خان، ہما علی اور سمی خان جبکہ دوسری ٹیم کی کپتان اداکارہ آفرین پری ہیں جن کی ٹیم میں اداکارہ سنہری خان، حسنا بھٹی، شیلا چوہدری، پنکی، مہک نور، انیشا خان، مون بٹ اور فیروزہ شامل ہیں مرد فنکاروںمیں سے تماثیل تھیٹر کی ٹیم کے کپتان اداکار نسیم وکی ہیں جبکہ ان کی ٹیم میں اداکار سخاوت ناز، ناصر چنیوٹی جسے کھلاڑی میں میں اتریں گے محفل تھیٹر کی ٹیم کے کپتان اداکار اکرام اداس ہیں جن کی ٹیم میں اداکار عامر سوہنا، عمران شوکی، طاہر نوشاد اور ندیم برال سمیت دیگر فنکار شامل ہیں شالیمار تھیٹر کی ٹیم کے کپتان شاہد خان ہیں جن کی ٹیم میں اداکار وسیم پنوں، شجر عباس، اسد مکھڑا، عامر چن، اور عظیم وکی شامل ہیںناز تھیٹر کے کپتن ظفر ارشاد، الحمرا آرٹس کونسل کے کپتان اداکار افروز خان، سنگم تھیٹر کے کپتان علی خان اور میر محل تھیٹر کے کپتان وسیم اکرم بھی جیت کا جذبہ لیکر اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ میں میں اتریں گے۔