گلوکاروسیم اخترکیانی کے گیت’’ڈھولا اپنا‘‘کی عکسبندی مکمل کرلی گئی

جمعرات مئی 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) نوجوان سرائیکی گلوکار وسیم اخترکیانی کے گیت’’ڈھولا اپنا‘‘کی عکسبندی مکمل کرلی گئی،اس ویڈیوگیت کو اسلام آبادکے خوبصورت مقامات پر ماڈل کیٹی بٹ اوروسیم کیانی پرعکسبندکیا گیا،اس گیت کے ویڈیوڈائریکٹر،کیمرہ مین یونس مان ہیں،جلدہی اس ویڈیوگیت کو کراچی کی معروف کمپنی ملک بھرمیں ایک ساتھ ریلیزکریگی،ایک ملاقات کے دوران گلوکاروسیم اخترکیانی کا کہنا تھا کہ ویڈیوگیت’’ڈھولااپنا‘‘میں پنجاب کے حقیقی کلچرکی عکاسی کی گئی ہے،جوکہ میرے پرستاروں کوبہت پسندآئے گا،انہوں نے کہا کہ ان کے گیتوں پرمبنی البم مکمل کرلیا گیا ہے جس کے گیتوں کی عکسبندی جلدہی پاکستان بھرکے خوبصورت مقامات پر کی جائے گی۔