معروف شاعرایم اے تبسم کی لکھی غزلیں گلوکارارشاداحمدانصاری کی آوازمیں ریکارڈکی جائیں گی

جمعرات مئی 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) معروف شاعروکالم نگارایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلوں پرمبنی البم گلوکارارشاداحمدانصاری کی آوازمیں ریکارڈکیا جائیگا،تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار،قوال ،موسیقاراستادارشاداحمدانصاری نے بتایا کہ وہ ان دنوں معروف شاعر وکالم نگارایم اے تبسم کی لکھی ہوئی غزلوں کی ریہرسل مقامی اکیڈمی میں کررہے ہیں،ریہرسل مکمل ہونے کے بعد ان غزلوں کومقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیومیں ریکارڈکروائیں گے،ایم اے تبسم کی غزلوں کی ویڈیوالبم کی عکسبندی جلدہی شروع کردی جائیگی۔