بالی ووڈ‘ اداکارہ انوشکا نے اپنی 30ویں سالگرہ پر جانوروں کیلئے شیلٹر ہوم بنانے کا اعلان کردیا

جمعرات 3 مئی 2018 15:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے گزستہ روز اپنی 30 ویں سالگرہ منا ئی۔اس موقع پر انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ ممبئی میں جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ بنا رہی ہیں جہاں ان کی دیکھ بھال کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

انوشکا نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح انسانوں کے حقوق ہوتے ہیں ویسے ہی جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں لہذا ہمیں ان کا بھی سوچنا چاہیے اور ان کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

اداکارہ کے مطابق یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی خدمت اور دیکھ بھال کریں اور گلیوں میں پلنے والے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کریں۔ انوشکا کا کہنا تھاکہ میرا خواب تھا کہ میں اپنے جاندار ساتھیوں کیلئے کچھ کروں جو آج پورا ہوگیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کام میں سب مجھے سپورٹ کریں گے۔