بھارتی ریاست راجستھان میں ریت کا طوفان ،لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

ْموسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں

جمعرات مئی 15:20

جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔۔بھارت میں موسم کی ایسی سختی اٴْس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان اٴْمڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت ریاست راجستھان کے مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں ہیں جبکہ لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔