نائجیریامیں خودکش دھماکے،مرنے والوں کی تعداد 86ہوگئی

جمعرات 3 مئی 2018 15:20

ابوجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) شمالی مشرقی نائجیریا میں واقع ایک مسجد میں دو خود کش دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 86 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27تھی جو کہ اب 86 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دھماکے میں 58 افراد زخمی ہوئے ۔خودکش حملہ آور نے ظہر کی نماز کے دوران موبی ٹاون کی ایک مسجد میں اپنے آپ کو اڑا لیا اور دوسر ے حملہ آور نے 200 کلومیٹر کی دوری دھماکا کیا۔مقامی گورکن کے مطابق قبرستان میں اب تک 86 افراد کو دفنایا جاچکا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 76 افراد کو دفنایا گیا تھا۔