جرمن نشریاتی ادارے کاآزادی اظہارِ رائے کا ایوارڈ ایرانی ماہر سیاسیات کے نام

صادق زیبا کلام ایرانی سول سوسائٹی کے طاقتور نمائندے بن کر ابھرے،ایوارڈ 12جون کو دیا جائیگا

جمعرات مئی 15:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ 2018ء ایران کے ماہر سیاسیات صادق زیبا کلام کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ بارہ جون کو گلوبل میڈیا فورم کے موقع پر دیا جائے گا۔۔جرمن ریڈیو کے مطابق زیبا کلام نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے اور انہیں ابھی تک حراست میں نہیں لیا گیا۔

صادق زیبا کلام ایرانی سول سوسائٹی کے طاقتور نمائندے بن کر ابھرے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ حکومت میں شامل قدامت پسندوں کو متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں جبکہ وہ عوامی سطح پر ایران حکومت کی داخلی و خارجی اور حساس پالیسیوں پر بھی تبصرے کر چکے ہیں۔ وہ 1970ء کی دہائی سے اپنی اصلاحات پسند ذہنیت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ 1974ء میں انہوں نے اپنی تعلیم برطانیہ میں مکمل کی تھی اور بعدازاں دورہ ایران کے دوران انہیں ایرانی شاہ کی خفیہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ اس وقت ان پر حکومت کے خلاف سازش اور پروپیگنڈا کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔