فہیم خان قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرواکرانصاف دلایا جائے‘ ایم ایس ایف

جمعرات 3 مئی 2018 15:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن(ایم ایس ایف)کے سابق صدر فہیم خان کی رسم چہلم جمعرات کے روز ان کی رہائشگاہ مغل آباد میں ادا کی گئی۔اس موقع پر مرحوم کے لئے قرآن خوانی اور نعت خوانی کے ساتھ دعائے مغفرت کی گئی۔

(جاری ہے)

رسم چہلم کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مقامی راہنماوں ،طلبہ تنظیموں کے کارکنوں اور فہیم خان کے قریبی دوست بھی موجود تھے۔مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر جنید بھٹی نے کہا ہے کہ فہیم خان کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا اور ہم پرزور اپیل کرتے ہیں کہ قتل کے مرکزی ملزم ارشد لنگڑا کو گرفتار کر کے فہیم خان کے خاندان کو انصاف دلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :