سپر ٹیکس کو جاری رکھنا بینکوں کے لئے منفی ہے۔موڈیز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 مئی 2018 15:35

سپر ٹیکس کو جاری رکھنا بینکوں کے لئے منفی ہے۔موڈیز
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 مئی۔2018ء) ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں کاروپوریٹ ٹیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپر ٹیکس کو جاری رکھنا بینکوں کے لئے منفی ہے۔

(جاری ہے)

ریٹنگ ایجنسی نے بجٹ تجاویز پر تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان میں بینکوں پر فعال ٹیکسوں کی شرح 39 فیصد ہے، ریٹنگ ایجنسی کے مطابق کاروپوریٹ 2021 تک مرحلہ وار ایک فیصد کم کرنے سے کارپوریٹ ٹیکس 35 فیصد ہوجائےگا۔موڈیز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس کو جاری رکھنا بینکوں کے لئے منفی ہے۔ سپر ٹیکس بینکوں کا منافع کم کرے گا۔موڈیز نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستانی بینک حکومت کے بلز اور بانڈز میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائیں گے، لیکن اس کی وجہ سے نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :