موبائل کمپنیوں کی بے تحاشہ ٹیکس کٹوتی ،چیف جسٹس نے عوامی اُمنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 15:36

موبائل کمپنیوں کی بے تحاشہ ٹیکس کٹوتی ،چیف جسٹس نے عوامی اُمنگوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) :موبائل کمپنیوں کی بے تحاشہ ٹیکس کٹوتیوں پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ 100روپے کے کارڈ میں سے چالیس روپے کاٹ لیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

موبائل کمپنیوں کی جانب سے یہ کٹوتی کیوں ہوتی ہے؟ اتنا ٹیکس کس قانون کے تحت اور کس مد میںکی لیا جاتا ہے؟ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل کو کل تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کو نوٹسز بھی جاری کر دئے ہیں۔