Live Updates

جہانگیر ترین سے سید صمصام علی بخاری کی ملاقات ،مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تحریک انصاف ویسٹ پنجاب سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کریگی‘رہنمائوں کی گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین سے سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کی لاہور میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف ویسٹ پنجاب ریجن کے صدر رائے حسن نواز بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی پر تبادلہ خیال ہوا، ویسٹ پنجاب میں موجود این اے اور پی پی کی سیٹوں کے معاملات بھی زیرغور آئے، تحریک انصاف ویسٹ پنجاب سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی، رہنمائوں نے رانا ثناء اللہ اور عابدشیر علی کے نازیبا الفاظ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

رہنمائوں نے کہاکہ رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں کی وجہ سے معاشرے میں بدامنی پیدا ہوتی ہے ،رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کو شرم آنی چاہئے اور فوری تحریک انصاف کی خواتین سے معافی مانگنی چاہئے، رانا ثناء اللہ اور عابدشیر علی کے نازیبا الفاظ کی تمام سیاسی جماعتو ں کی خواتین بھی مذمت کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہاکہ نوازشریف ابھی یہ رونا رو رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، بھئی آپ کو کرپشن اور جھوٹ بولنے پر نکالا ہے ، آپ لوگ پچھلے 35 سالوں سے عوام پر مسلط ہو اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان پر قرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں جس کی وجہ سے غریب آدمی دووقت کی روٹی کو ترس رہا ہے جبکہ شریف فیملی اور انکے حواریوں کی عیاشیاں ختم ہونے پر نہیںآرہی۔

رہنمائوں نے کہاکہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی اور کرپٹ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات