سیکرٹری برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب بشری امان کا ورکنگ وویمن ہاسٹل کا دورہ

جمعرات 3 مئی 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) سیکرٹری برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب بشری امان نے ورکنگ وویمن ہاسٹل ملتان کا دورہ کیااور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری نے ہاسٹل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو سراہا -انہوں نے کہا کہ وویمن پیکیج کے تحت ملازمت کرنے والی خواتین کی سہولت کے لئے پنجاب کے مختلف شہروں میں ہاسٹلز قائم کئے گئے ہیں جہاں معمولی معاوضے کے عوض خواتین کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی گئی ہیں- انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دوسرے شہروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کو سستی اور محفوظ رہائشی سہولیات دستیاب ہیں - بعدازاں صوبائی سیکرٹری نے لیڈی کونسلروں کے تربیتی پروگرام کا جائزہ لیا -انہوں نے کہا کہ لیڈی کونسلروں کی تربیت کا بنیادی مقصد انہیں خواتین پیکیجز کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا ہی-تربیت حاصل کرنے والی لیڈی کونسلرز اپنے اپنے علاقوں میں نچلی سطح تک خواتین کو ان کے حقوق اور تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرسکیں گی-

متعلقہ عنوان :