Live Updates

کر پشن کا سورج جلد غرو ب ہونے والا ہے ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

حکومتی نااہلی سے لوڈ شیڈنگ بحران طول پکڑ چکا‘ عوام کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگت رہے ہیں

جمعرات 3 مئی 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کا سور ج پورے ملک میں طلوع ہو چکاہے ،کرپشن کا سورج جلد غرو ب ہونے والا ہے ،پنجاب حکومت نے بنیادی سہولتوں کو نظر انداز کرکے 25ارب بڑے منصوبوں کو منتقل کرنا بیڈ گورننس کی انتہا ہے صاف پانی پروگرام کی10ارب روپے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی زمین کی خریداری،قائداعظم ایپرل پارک کے ڈیڑھ ارب روپے اورنج لائن کو منتقل،فیصل آباد پروجیکٹ کو منتقل،لاہور رنگ روڈ کو2ارب20کروڑ،شوکت خانم فلائی اوور کو90کروڑ دیئے گئے، ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں سو شل میڈ یا ورکرز سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوںنے کہا کہ فنڈز منتقل کرنے سے صاف پانی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات پوری نہ ہوسکیں عوام صاف پانی سے محروم ہیںلیکن حکومت کی توجہ عوامی فلاحی منصوبوں کی بجائے واہ واہ کرنے والے اورنج ٹرین جیسے منصوبوں کی طرف مبذول ہے انہیں عام آدمی سے کوئی سروکارنہیں انہو ں نے کہاکہ حکومتی نااہلی سے لوڈ شیڈنگ کا بحران طول پکڑ رہا ہے افسوس کا مقام ہے کہ بجٹ 2018-19میں بھی کالا باغ ڈیم جیسے اہم منصوبہ کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی جس سے توانائی بحران مستقبل میں مزید سنگین ہوگا اور عوام کو کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنا پڑے گا انہوںنے کہا کہ عوام انتخابات میں جھوٹے وعدے کرنے والے حکمرانوں کو مسترد کرکے انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات