پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

جمعرات مئی 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز آزادی صحافت کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔ہر سال اس دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ 2 روزہ کانفرنس منعقد کرتا ہے، اس سال آزادی صحافت کے عالمی دن منانے کا موضوع طاقت پر نظر: میڈیا، عدل اور قانون کی حکمرانی ہے۔پاکستان میں بھی آزادی صحافت کا دن منانے کے لیے ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔