ساہیوال، ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک بیوپاری محمد اسلم کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر دیا

جمعرات 3 مئی 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) بکر منڈی ساہیوال میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک بیوپاری محمد اسلم کو گو لیاں مار کر شدید زخمی کر دیا جسے سول ہسپتال میں دا خل کرا دیا ہے ۔حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس یوسف والہ نے چک 73۔

(جاری ہے)

فائیو ایل کے قریب دو خطر ناک ڈاکوئوں توصیف اور وقاص کو گرفتار کر لیا اور ڈاکوئوں سے دو پسٹل ناجائز اور گولیاں بر آمد کر لیں ۔ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا عتراف کر لیا ۔پولیس ڈیرہ رحیم،پولیس یوسف والہ نے مقدمات 397,392ت پ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔