میرٹ سے ہٹ کر کوئی نوکری نہیں دی، وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کا قومی اسمبلی میں ذاتی نکتہ وضاحت پراظہار خیال

جمعرات 3 مئی 2018 15:40

اسلام آباد۔ 03 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے واضح کیا ہے کہ ہم نے میرٹ سے ہٹ کر کوئی نوکری نہیں دی‘ باقاعدہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے نوکریاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں ذاتی نکتہ وضاحت پر وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ ملازمت ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے دی جارہی ہیں ان کا ملازمت دینے سے کوئی تعلق نہیں۔ میرٹ پر نوکریاں دینی ہوتی ہیں ہمارے محکمہ میں تین چار سال سٹے رہا۔ اب بھی ہے۔ اسد عمر ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ پارلیمنٹ کے تمام افراد ہمارے لئے قابل احترام ہیں ‘ آئندہ بھی ان کی بات کا احترام ہوگا۔