سی ڈی اے کسی جگہ پر زبردستی قبضہ نہیں کر رہا‘ مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمینوں کی خریداری کی جاتی ہے، وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا قومی اسمبلی میں ذاتی نکتہ وضاحت پراظہار خیال

جمعرات 3 مئی 2018 15:40

اسلام آباد۔ 03 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کسی جگہ پر زبردستی قبضہ نہیں کر رہا‘ مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمینوں کی خریداری کی جاتی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ذاتی نکتہ وضاحت پر کہا کہ اراضی کی ایکوزیشن کے حوالے سے اسد عمر نے بات کی۔

اس وقت سی ڈی اے کسی جگہ پر زبردستی قبضہ نہیں لے رہا۔ اس حوالے سے مشاورت سے مارکیٹ ریٹ پر قبضہ لیا جاتا ہے۔ چار کنال زمین ڈویلپ کرکے ایک کنال مالک کو دینے کا کامیاب ماڈل اپنایا گیا ہے۔ یہ کامیاب اور اس میں شفافیت ہے۔ سی ڈی اے نے دو یونیورسٹیوں کو اراضی دی۔ بحرین یونیورسٹی کے لئے تین ارب روپے دیئے گئے ان کو اراضی دی۔ پورا ایک سیکٹر میڈیکل سٹی کے لئے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے میں جبری قبضہ کہیں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں 20 فیصد کوٹہ اسلام آباد کے لئے ہے۔ سکیل ایک سے 15 تک ملازمین اسلام آباد کے ڈویمسائل والوں کے لئے ہے۔ مختلف محکموں میں اس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ محکمہ تعلیم میں کوئی ٹیچر یا نان ٹیچنگ سٹاف‘ پمز ‘ پولی کلینک‘ پولیس‘ آئی سی ٹی کے محکمہ سے کسی ملازم کا تبادلہ دوسرے صوبے میں نہیں ہو سکتا۔ گریڈ 16 اور 17 فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوتا ہے۔