Live Updates

مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو نااہل قرار دینے کے باوجود اس کی عوام میں جڑیں مضبوط اور گہری ہیں ،ْبرجیس طاہر

مسلم لیگ(ن) کو ملک کی سیاست سے اُس وقت تک باہر نہیں کیا جاسکتا جب تک پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو نااہل قرار نہیں دے دیا جاتا ،ْوفاقی وزیر برائے امور

جمعرات 3 مئی 2018 16:00

مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو نااہل قرار دینے کے باوجود اس کی عوام میں جڑیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو نااہل قرار دینے کے باوجود مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کی سب سے مضبوط اوربڑی سیاسی جماعت ہے اور تمام تر سرویز اس امر کی گواہی دے رہے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو نااہل قرار دینے کے باوجود اس کی عوام میں جڑیں مضبوط اور گہری ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی مزید مقبولیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہو ںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کو ملک کی سیاست سے اُس وقت تک باہر نہیں کیا جاسکتا جب تک پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو نااہل قرار نہیں دے دیا جاتا۔اُنہوںنے کہاکہ خنجراب تا گوادر پاکستان کے عوام محمدنوازشریف کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور محمد نوازشریف سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایک طرف عمران خان پورے پاکستان کی منت سماجت اور کڑروں روپے خرچ کر کے لاہور میں جلسہ کرتے ہیں جس میں عمران کے دعوں کے برعکس چند ہزار افراد شرکت کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب نوازشریف ہفتے میں پاکستان کے تمام حصوں میں کئی جلسوں سے خطاب کرتے ہیں جن میں ہزاروں کی تعد اد میں عوام پرُجوش انداز سے شرکت کرتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام تر سازشوں اور الزام تراشیوں کے باجود مسلم لیگ(ن) پیش آمد انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سیاست کے چند کرپٹ اور نااہل کردار اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کے لیے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام سیاسی لحاظ سے انتہائی باشعور ہیں اور وہ نوازشریف کے خلاف صف آراء ہونے والی سیاسی قائدین اور سیاسی جماعتوں کے کردار اور کارکردگی دونوں سے بخوبی واقف ہیں انہوںنے کہا کہ کردار اور کارکردگی کے دونوں محازوںپر جیت صرف اور صرف مسلم لیگاور نوازشریف کی ہی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات