ْکشمیریوں کی پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے محبت کو کوئی کم نہیں کرسکتا ،ْمحمد اسحق چوہدری

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ہمیں اپنی کاوشوں کو مزید تیز تر کرنا ہوگا ،ْوزیرجیل خانہ جات

جمعرات مئی 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) آزادکشمیرحکومت کے وزیر جیل خانہ جات محمد اسحٰق چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے محبت کو کوئی کم نہیں کرسکتا ۔کشمیری درحقیقت مقبوضہ کشمیرکے بھارتی تسلط سے آزادی اور بعدازاں الحاق پاکستان کے ذریعے تکمیل پاکستان کیلئے گزشتہ 70سالوں سے جنگ لڑرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران چوہدری محمد اسحٰق نے مزید کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا بھی استعمال کررہی ہے جو کہ عالمی برادری کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت موجود ہیں ۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ہمیں اپنی کاوشوں کو مزید تیز تر کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گولیوں کی بوچھاڑ سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :