بھارتی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کمیشن بھیجا جائے ،ْحاجی جاوید اختر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ،ْوزیر قانون

جمعرات 3 مئی 2018 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) آزادکشمیرکے وزیر قانون حاجی جاوید اختر نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کمیشن بھیجا جائے ۔

(جاری ہے)

کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور معصوم بچی کے قتل جیسے انسانیت سوز واقعات اور مظالم کو رکوانے کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں مقبوضہ کشمیر میں فید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے حریت قائدین اور دیگر اسیروں کو بھی رہا کرایا جائے ۔

وکلاء تنظیم کے نمائندوں سے گفتگو کے دروان وزیرقانون انصاف و پارلیمانی امور آزادکشمیرنے مزید کہا ہے مسئلہ کشمیرکی موجودگی خطہ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور کسی بھی وقت عالمی ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے بھارتی مسلح افواج اب کشمیریوں کی نسل کشی کیلئے بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں ۔اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اپنا دوہرا معیار ختم کرنا چاہیے ۔