Live Updates

نیب کا سورج ایک دوکیسزمیں چمک رہا،باقی میں گرہن ہے،جاوید ہاشمی

نیب نیب نہیں بلکہ ایک عیب ہے،نیب کا مقصد پرانی جماعتوں کو نقصان پہنچا کرنئی جماعت کوٹرانسپلانٹ کرنا ہے،نیب نےمشرف دورکےکسی شخص کیخلاف کارروائی نہیں کی۔سابق وفاقی وزیر کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مئی 2018 15:54

نیب کا سورج ایک دوکیسزمیں چمک رہا،باقی میں گرہن ہے،جاوید ہاشمی
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2018ء) : سابق سینئر وفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نیب کا سورج ایک دوکیسزمیں چمک رہا،باقی کیسز میں گرہن ہے،نیب نیب نہیں عیب ہے،نیب کا مقصد پرانی جماعتوں کو نقصان پہنچا کرنئی جماعت کو ٹرانسپلانٹ کرنا ہے،نیب نے مشرف دور کے کسی شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے خلاف پی ٹی آئی کے ٹکٹ تقسیم کرنے کا پراپیگنڈہ غلط ہے۔

ایک ٹکٹ بتادیں جو تحریک انصاف میں میرے کہنے پر دیا گیا ہو۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف مجھے سیٹ کی آفر کرچکے ہیں۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں دو نشستوں پرالیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں این اے 155 اوراین اے 158 سے حصہ لوں گا۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے کہا کہ نیب ایک اعلیٰ درجے کا ڈرامہ ہے۔  نیب نیب نہیں عیب ہے۔

واحد سیاستدان ہوں جس کو نیب نے مسٹر کلین کا سر ٹیفکیٹ دیا۔ نیب کا مقصد پرانی جماعتوں کو نقصان پہنچا کرنئی جماعت کو ٹرانسپلانٹ کرنا ہے۔ نیب نے مشرف دور کے کسی شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ نیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا سورج صرف ایک دو کیسز میں چمک رہا ہے باقی کیسز میں گرہن ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات