قائد ن لیگ نواز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

نوازشریف کی وزیراعظم کوبجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت،لوڈشیڈنگ سےحکومت اورپارٹی کا امیج متاثرہورہا ہے،اضافی پیداوارکےثمرات عوام تک پہنچنےچاہییں۔سابق وزیراعظم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مئی 2018 16:09

قائد ن لیگ نواز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے حکومت اور پارٹی کا امیج متاثر ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوازشریف نے ملاقات کے دوران وزیرتوانائی اویس لغاری اور وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی اضافی پیداوار کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہییں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے حکومت اور پارٹی کا امیج متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ لوڈشیدنگ تکنیکی وجوہات اور سسٹم میں خرابی کے باعث ہوئی ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجوہات کو فوری حل کیا جائے۔