پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 7 مئی کو پاکستان آئیں گے

جمعرات 3 مئی 2018 16:17

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 7 مئی کو پاکستان آئیں گے۔ پاکستان آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا، عامر خان نے کہا ہے کہ وہ 7مئی کو پاکستان آئیں گے اور ایشین گیمز کیلئے پاکستانی باکسرز کی ٹریننگ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز میگا ایونٹس میں میڈلز جیتیں اور چیمپئن بن کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

(جاری ہے)

عامر خان نے مزید کہا کہ عامر خان اکیڈمی‘ اسلام آباد کے دروازے پاکستانی باکسرز کیلئے کھلے ہیں۔ وہاں پاکستانی باکسرز کیلئے تمام سہولیات موجود ہیں، انہوں نے پاکستانی باکسرز کو باکسنگ ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں، بھرپور ٹریننگ کریں اور خود پر اعتماد قائم رکھیں، پھر کو ئی آپ کوعالمی چیمپئن بننے سے روک نہیں سکتا، واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عامر خان نے 2 سال بعد کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میںہلچل مچا دی تھی۔ وہ اس مقابلے کیلئے دو سال سے تیاری کررہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :