Live Updates

سندھ حکومت این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر ملازمتیں دے رہی ہے، پی ٹی آئی سندھ سے ایک نشست نہیں لے سکے گی، اعجاز جاکھرانی

جمعرات 3 مئی 2018 16:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں صوبہ سندھ سے ایک نشست بھی نہیں لے سکے گی‘ سندھ میں ملازمیں این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن کی طرف سے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ سندھ صحت میں چاروں صوبوں میں سب سے آگے ہے۔ سندھ حکومت این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر ملازمتیں دے رہی ہے۔ لاڑکانہ پیکج کے حوالے سے تحریک انصاف کے رکن کی بات درست نہیں ہے۔ ٹکٹ پکا کرنے کے لئے سندھ حکومت پر تنقید نہ کریں۔ تین ماہ بعد الیکشن آرہے ہیں۔ میرا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی سندھ سے ایک نشست نہیں لے سکے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات