اسماء عابدنرسنگ کالج جنرل ہسپتال میں بطور کلینیکل انسٹرکٹر تعینات

حال ہی میں یو ایچ ایس سے اسماء عابد نے ایم ایس سی نرسنگ کی ڈگری بھی حاصل کر لی نرسنگ کے شعبے میں اعلی تعلیم یافتہ لڑکیوں کی آمد سے اس شعبے کی عزت و توقیر میں اضافہ ہو گا ‘رضیہ بانو

جمعرات 3 مئی 2018 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے سلیکشن کے بعد اسماء عابد گریڈ سترہ میں نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال میں بطور کلینیکل انسٹرکٹر تعینات ہو گئی ہیں۔ اسماء عابد نے حال ہی میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز سے ایم ایس سی نرسنگ کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ انہوں نے بطور نرس سٹوڈنٹ 2002 چلڈرن ہسپتال لاہور سے اپنی تعلیم کا آغاز کیا تھا اور اب وہ اعلی تعلیم کے بعد بطور انسٹرکٹر نرسنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پرنسپل نرسنگ کالج ایل جی ایچ رضیہ بانو نے اسماء عابد کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نرسنگ کے شعبے میں اعلی تعلیم یافتہ لڑکیوں کی آمد سے نہ صرف اس شعبے کی عزت و توقیر میں اضافہ ہو گا بلکہ پروفیشنل ازم کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ میں پڑھی لکھی لڑکیوں کی جوائننگ سے مریضوں کی دیکھ بھال کا معیار بھی یقینا بلند ہو گااور دکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے نرسنگ جیسا مقدس فریضہ سرانجام دینے والی لڑکیاں بھی دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :