آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کا طلباء کی تفریحی پروگرام کرانے کا اعلان

جمعرات مئی 16:21

چوہڑجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ نے طلباء کی تفریح کیلئے جلد ایک یادگار پروگرام کرانے کا اعلان کیاہے،جس میں دونوں اضلاع سجاول اور ٹھٹھہ کے طلبا شرکت کریںگے ۔یہ اعلان آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ اورسجاول کے صدر مشتاق سومرو نے گذشتہ دن اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اور اس پروگرام میں ثابت کریںگے کہ پرائیویٹ اسکولز بچوں کو بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح بھی مہیا کر رہے ہیںجیسے ہم تعلیمی میدان میں یہاں کے نئے نسل کو ایک بہتر ماحول دے رہے ہیں ایسے ہی ان کی صحت کا خیال رکھتے ھوئے تفریح کا بھی انتظام کرتے ہیں،اور جلد ہی ایک یادگار پروگرام کرکے دونوں اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول کے ہزاروں طلبا کو تفریح بہی مہیا کریںگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ دوست بلا وجہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہرآئے روز پرائیویٹ اسکولز کو ٹارگٹ بناکر غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بہی غیرقانونی کام نہیں کر رہے جو مختلف ہربے استعمال کرکے پرسکون تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے البتہ کسی کو بہی کوئی شکایت ہے تو ایسوسی ایشن کا پلیٹ فارم موجود ہے ہر جائز شکایت کا ازالہ کیا جائیگا۔

اس سے پہلے اجلاس میں دونوں اضلاع کے پرائیویٹ اسکولز کے مختلف مسائل پر کافی غور و فکر بھی کیا گیا اور مسائل کے حل کیلئے اہم فیصلے بھی کئے گئے ۔ جبکہ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز حیدرآباد ریجن سے کیے گئے اجلاس کی تفصیلات سے بھی دوستوں کو آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل محمد عثمان کھتری،وسیم میمن،حافظ اقبال،ایاز صابری،،فضل اللہ فیاض اور دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :