احمدیار، زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کی خواتین سمیت14 افراد کی حالت غیر ،بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل

جمعرات 3 مئی 2018 16:21

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کی خواتین سمیت-14 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 90/Dمیں زہریلا دودھ پیتے ہی گھر میں ایک ہی خاندان کے افراد خالد ہ بی بی ، خدیجہ بی بی ، ماریہ بی بی ، سخارہ بی بی ، تاجاں بی بی ، نصرت بی بی ،طیبہ بی بی ، روبینہ بی بی ،شمائلہ بی بی ،عمران ، عمرفاروق ، محمدآصف، محمد پرویز اور یحییٰ کی حالت تشویشناک ہوگئی جنہیں فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال داخل کرادیا گیا بتایا گیا ہے کہ چندروز قبل عمران نامی نوجوان کی گائے نے مردہ بچھڑے کو جنم دیا تھا جس کی وجہ سے گائے کی ویکسین کرائی گئی اور اسی گائے کا دودھ پینے سے تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے ۔