ایپل کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 13.8 بلین ڈالر کی آمدنی

جمعرات مئی 16:31

ایپل کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 13.8 بلین ڈالر کی آمدنی
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) امریکی کمپیوٹر سافٹ وئیر فرم ایپل کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 13.8 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 25.3 فیصد زیادہ رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایپل سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 13.8 بلین ڈالر کی آمدنی(ارننگ) ہوئی اور جنوری تا مارچ کی سہ ماہی میں ان کی محصولات (ریونیو) کا حجم 15.6فیصد بڑھ کر 61.1 بلین ڈالر رہا ۔مذکورہ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ایپل کے شئیر کا نرخ 3.8 فیصد بڑھ کر 175.49ڈالر پر آگیا۔ آئی فون کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم اس سہ ماہی کے دوران 52.2 ملین ڈالر رہی ۔

متعلقہ عنوان :