19 سالہ عرب شہری شراب کی بوتلیں رکھنے اور پولیس افسران پر حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 3 مئی 2018 16:15

19 سالہ عرب شہری شراب کی بوتلیں رکھنے اور پولیس افسران پر حملہ کرنے کے ..
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں 19 سال عرب شہری کو 16 شراب کی بوتلیں اپنے پاس رکھنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ اس کے علاوہ پولیس نے عرب شہری پر سی آئی اے ٹیم پر حملہ کرنے کا چارج بھی لگایا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق عرب شہری کو جب عدالت میں لایا گیا تو اسکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کے کلائنٹ پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ اسکا کلائنٹ جسمانی طور پر اتنا کمزور ہے کہ وہ 6 پولیس آفیسر پر حملہ کر ہی نہیں سکتا اور نہ ہی اسکی گاڑی میں شراب کی بوتلیں تھیں ۔

وکیل نے بتایا کہ اسکے کلائنٹ کے لیبارٹری ٹیسٹ واضح طور یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اسنے کبھی شراب نہیں پی اور نہ ہی اسکے خون میں شراب کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ تاہم عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 30 مئی کو ہو گی ۔