پورے پختونخوا میں ہزارہ کے علاوہ کوئی موٹروے اور ایکسپریس وے منصوبہ نہیں دیا گیا، حامد الحق

جمعرات 3 مئی 2018 16:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن حامد الحق نے کہا ہے کہ پورے خیبر پختونخوا میں ہزارہ کے علاوہ موٹروے یا ایکسپریس وے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے حامد الحق نے کہا کہ رمضان آرہا ہے ہمارے علاقے میں لوڈشیڈنگ ہے‘ بجلی کے بل بقایا جات پر ایمنسٹی دی جائے۔

پشاور میں کے پی کے کے ہر ضلع کے لوگ آباد ہیں۔ پورے پختونخوا میں ہزارہ کے علاوہ کوئی موٹروے اور ایکسپریس وے منصوبہ نہیں دیا گیا۔ منڈا ڈیم پن بجلی منصوبہ ہے ہمارے اس منصوبے پر توجہ نہیں دی جارہی۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے ساتھ امتیازی برتائو کیا جارہا ہے۔ سی پیک منصوبے میں بھی ہمارے مفادات کا خیال نہیں رکھا گیا۔