ایک ماہ میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے 59,30,200 روپے کی ریکوری

جمعرات 3 مئی 2018 16:34

ایک ماہ میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے 59,30,200 روپے کی ریکوری
راولپنڈی 03اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے اپریل میں ٹوکن ٹیکس نادہندہ 2153گاڑیوں کا چالان کر کے 60 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی سے سرکاری خبر رساں ادارے کو دستیاب اعدادو شمار کے مطابق ایکسائز راولپنڈی نے یکم اپریل سے 30 اپریل تک ٹوکن ٹیکس کی نادہندگی پر2153گاڑیوں کا چالان کر کے مجموعی طور پر 59,30,200 روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع کروائی ۔

ایکسائز ذرائع نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایاکہ گذشتہ ماہ ایکسائز ٹیموں نے خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جنھوں نے نادہندہ گاڑیوں کے چالان کیے ۔ذرائع نے بتایاکہ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے لیے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تنویر عبا س گوندل کی ہدایات پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ای ٹی او ) سہیل شہزاد کی سربراہی میں 12ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

ایکسائز انسپکٹرز پر مشتمل ٹیموں نے اچانک چھاپوں اور جنر ل ہولڈ اپ کے دوران 5800سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا اور مختلف خلاف ورزیوں پر متعدد گاڑیاں بند کر دیں ۔ڈائریکٹر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل نے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی ڈویژن کی وہیکل ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس ،پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگرریکارڈ ریکوریاں کی گئی ہیں ۔

انہوںنے بتایاکہ ایکسائز راولپنڈی ڈویژن نے مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مجموعی ہدف کا 76 فی صد حاصل کیا ۔ایکسائز راولپنڈی ڈویژن سے قومی نیوز یجنسی کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ڈویژن کا مجموعی ٹارگٹ 4,63,1900000روپے جبکہ مجموعی ٹارگٹ کا 76فی صد پہلے نو ماہ میں حاصل کرتے ہوئی0 3,52,700000روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :