فاٹا کے عوام اور نوجوانوں کی وہی بنیادی حقوق اور ترقی کی رفتار ملنی چاہیے، سینیٹر مظفر حسین شاہ

جمعرات 3 مئی 2018 16:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنما سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام اور نوجوانوں کی وہی بنیادی حقوق اور ترقی کی رفتار ملنی چاہیے تھی جو ملک کے دیگر علاقوں کے عوام کو حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کادرست فیصلہ ہے ، اب اس پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے۔

سید مظفر حسین شاہ نے کہاکہ ترقیاتی فنڈز رکھے گئے ہیں ہسپتال، سکول بنیں گے ۔ یونیورسٹی بنے گی اور انفراسٹرکچر کی ترقی ہوگی جس سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ فاٹا کے انضمام سے ایف سی آر جیسے قوانین کاخاتمہ ہو گا اور ملک کے دیگر حصوں کے مساوی ترقی ملے گی۔