ہماری جماعت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں اپنا تفصیلی مؤقف پیش کرے گی، اکرم خان درانی

جمعرات 3 مئی 2018 16:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات محمد اکرم خان درانی نے کہاہے کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے وزیرا عظم نے تمام پارلیمانی رہنمائوں سے مل بیٹھ کر بات کرنے کو جو کہا ہے یہ بہت اہم ہے ، ہماری جماعت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں اپنا تفصیلی مؤقف پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب فنڈز میسر ہوں گے تویونیورسٹی، ہسپتال کی تعمیر بھی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی میں فاٹا کی نمائندگی کے حوالے سے مزید وقت درکار ہوگا جس کے لئے ایک ماہ کا عرصہ کم ہو گا۔