اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 20اrروائیوں کے دوران 5ارب 27کروڑ روپے مالیتی 1.027ٹن منشیات،41 لٹر ایسیٹون اور 3100 نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں

منشیات اسمگلنگ میں ملوث21ملزمان کوگرفتاراور1 گاڑ ی بھی برآمد کر لی گئی

جمعرات مئی 16:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 20ملک گیر کاروائیوں کے دوران 5ارب 27کروڑ روپے بین الاقوامی مالیتی 1.027ٹن منشیات،،41 لٹر ایسیٹون اور 3100 نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں جبکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث21ملزمان کوگرفتاراور1 گاڑ ی بھی برآمد کر لی گئی۔ برآمد شدہ منشیات میں 994.5 کلو گرام چرس، 31.5کلوگرام ہیروئن،، 960گرام ایمفیٹا مائن ، 125گرام میتھ ایمفیٹا مائن، 4100 لیٹر ایسیٹون اور 3100 زیناکس (Xanax)گولیاں شامل ہے۔

اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران کلی دولانگی، تحصیل گلستان، ضلع کلہ عبداللہ کے غیر آباد مقام پر چھاپہ مار کر 985 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق برآمد شدہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے چھپائی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

اے این ایف راولپنڈی نے ․شاہ خالدبس سٹاپ، راولپنڈی کے قریب واقع بائو جی ریسٹیورینٹ سے خیبر ایجنسی کے رہائشی جاوید آفریدی نامی ملزم کے قبضے سے 1.1کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ،، اسلام آباد سے مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران بنوں بنوں کے رہائشی کرام اللہ نامی مسافر کے سامان سی3100 زیناکس (Xanax) گولیاںبرآمد کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے مری روڈ، راولپنڈی پر واقع نیو فلائنگ کوچ کارگو آفس کے قریب کارروائی کے دوران راولپنڈی کے رہائشی سلیمان شاہ نامی ملزم کے قبضے سے 2.5کلو گرام ہیروئین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے مذکورہ منشیات ایک کارپیٹ میں چھپا رکھی تھی۔ چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے کے ایف سی،، فیز 4 بحریہ ٹائون،، اسلام آباد کے قریب میر پور آزاد کشمیر کے رہائشی مغل خالد اور صوابی کے رہائشی وقاص قادر نامی ملزمان کے قبضے سے 360گرام ہیروئین برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف لاہور نے لاہور میں واقع ایک کورئیر کمپنی کے دفتر سے برطانیہ کے لئے بک کئے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لیکر اس میں چھپائی گئی200 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

برآمد شدہ منشیات21 عدد دستانوں میں چھپائی گئی تھیں۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے ریلوے روڈ، خوشاب میں واقع ایک تعلیمی ادارے کے قریب حافظ آباد کے رہائشی نصیر آحمد اور شبیر حسین نامی ملزمان کے قبضے سے 3.6کلوگرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور سے گجرات کے رہائشی محسن ضیاء اور سرگودھا کے رہائشی محمد ارشد نامی2 مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران ان کے بیگ سے ہیروئن جذب شدہ کپڑا برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں کپڑے سے 9.2 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں ملزمان پرواز نمبر NL-705کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے۔ چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور میں واقع ایک نجی کورئیر کمپنی کے دفتر سے آسٹریلیا کے لئے بک کئے جانے والے پارسل کو قبضے میں لیکر اس میں چھپائی گئی 360گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

پانچویں کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے لاہور میں واقع ایک نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے آسٹریلیاں کے لئے بک کئے جانے والے ایک اور پارسل کو قبضے میں لیکر اس میں چھپائی گئی 460 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔برآمد شدہ منشیات ہاکی کی گیندوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔اے این ایف پشاور نے پشاور انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر دوران کاروائی بنوں سے تعلق رکھنے والے صورت ولی نامی مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے بیگ میں چھپائی گئی 1.1کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم پرواز نمبر G9-555کے ذریعے شارجہ روانہ ہو رہا تھا۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے خفیہ اطلاع پر نیو ٹول پلازہ، کوہاٹ کے قریب ایک ٹویوٹا پراڈو کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 15کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے پشاور کے رہائشی محمد آصف نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف پشاور نے پشاور انٹر نیشنل ایئر پورٹ پراے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کاروائی کی جس کے دوران پرواز نمبر SV-0793 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے خیبر ایجنسی کے رہائشی صفی اللہ نامی مسافر کے سامان کی تلاشی لی اور بیگ میں چھپائی گئی 960 گرام ایمفیٹامائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف پشاور نے بلال ڈائیو بس اڈہ، پشاور کے قریب خیبر ایجنسی کے رہائشی محمد زبیر نامی ملزم کے قبضے سے 1.150کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف کراچی نے کراچی میں واقع ایک کورئیر کمپنی کے دفتر سے برمینگھم ،،برطانیہ بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لیکر اس میں چھپائی گئی 850 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

منشیات 3 عدد لکڑی کے گتوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ کراچی سے شکار پور کے رہائشی عبدلکریم، معشوق علی اور وزیر علی نامی ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 590گرام ہیروئن بر آمد کر کے تینوںملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان ائر بلیو کی پرواز نمبر PA-172کے ذریعے جدہ روانہ ہو رہے تھے۔

تیسری کارروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے کراچی میں واقع ایک کورئیر کمپنی کے دفتر سے برطانیہ کے لئے بک کئے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لیکر اس میں چھپائی گئی 2.4 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔مذکورہ منشیات کارڈ بورڈوں میں چھپائی گئی تھیں۔چوتھی کارروائی کے دورا ن ا ے این ایف کراچی نے ٹنڈوالہ یار روڈ کے قریب دوران کارروائی ٹنڈہ آدم کے رہائشی دو ملزمان ریاض علی اور محمد شبیر نامی ملزمان کے قبضے سے 2.2کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پانچویں کارروائی کے دوران اے این ایف کراچی نے کراچی سی پورٹ سے ایک کنٹینر کو قبضے میں لیکر دوران تلاشی 410عددپلاسٹک کینوںمیں چھائی گئی 4100لیٹر ایسیٹون برآمد کر کے لاہور کے رہائشی عبدالرحمان طاہر کو گرفتار کر لیا۔ مذکورہ کنٹینر سری لنکا سے پاکستان بھیجا گیا تھا۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔