حکو مت نے معیشت کی بہتری کیلئے عملی اقدا ما ت کئے ہیں، پیر فاروق بہائوالحق

جمعرات 3 مئی 2018 16:49

سرگودھا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) قائد مسلم لیگ (ن) محمد نو ازشر یف آ نے وا لی نسلوں کے مستقبل کو تابناک بنا نے کی جدوجہد کر ر ہے ہیں،ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنماء اورحلقہ این اے 88کے امیدوار پیر فاروق بہائوالحق شاہ نے قصبہ کالرہ اور چک نظام سے آئے ہوئے مختلف وفود سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں این اے 88کے عوام سیاسی مسافر و ں کو مستردکر دیں گے ،انہوں نے کہا کہ محمد نو ازشر یف نے پاکستا نی معیشت کو مستحکم بنا نے کے ساتھ ساتھ پاکستا ن کو غیر ملکی سرمایہ کا ر ی کیلئے پر کشش ترین ملک بنا یا ہے، سیاسی مخالفین کیلئے مسلم لیگ ن کی کامیابی نا قابل بر داشت ہے ، پور ی قو م مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، چور دروازے سے کسی کو اقتدار نہیں مل سکے گا،پیر فاروق بہائوالحق شاہ نے کہا کہ نئے ما لی سا ل کے بجٹ میں حکو مت نے معیشت کی بہتری کیلئے عملی اقدا ما ت کیے ہیں، ا پو ز یشن قومی معیشت پر سیاست نہ چمکا ئے کیونکہ معیشت مستحکم ہونے سے ہی ملک مضبو ط ہو تے ہیں، ا پو زیشن کا کر دا ر ہر حو الہ سے تشویشنا ک ہے۔