صارفین اپنے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل کیلئے صارف کونسلز و عدالتوں سے رجوع کریں، ترجمان پنجاب تحفظ صارفین کونسل

جمعرات 3 مئی 2018 16:49

فیصل آباد۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پنجاب تحفظ صارفین کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کو ان کے حقوق کے تحفظ ، مسائل کے حل ، شکایا ت کے ازالہ کیلئے تمام تر سہولیات اولین ترجیح کے طور پر فراہم کر رہی ہے ، اس ضمن میں ڈویژنل سطح پر صارف کونسلز اور صارف عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں صارف دعوے کی صورت میں اپنی شکایات دائر کر سکتے ہیں، مذکورہ دعویٰ دائر کرنے کے عمل کو کورٹ فیس سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے ، انہوں نے بتایا کہ اگر کسی جگہ پر غیر معیاری ، زائد المیعاد ، جعلی مصنوعات تیار و فروخت کی جا رہی ہوں ، مصنوعات کی پیکنگ پر واضح الفاظ میں نمایاں طریقے سے اجزائے ترکیبی ، معیار و مقدار ، تیاری کی تاریخ ، دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کی گئی ہو ، کسی بھی چیز کی خریداری پر مستند رسید کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیا جائے ، غلط ، گمراہ کن اشتہار بازی کے ذریعے مصنوعات کی فروخت کی کوشش کی جائے ، کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے یا فرد کی نا مناسب خدمات کے باعث کسی شخص کو پریشانیوں کا سامنا ہو یا خریدار کو مصنوعات کی وارنٹی ، ساخت ، نمونہ اور مناسب وارننگ سے آگاہی فراہم نہ کی گئی ہو تو متعلقہ صارف پنجاب تحفظ صارفین ایکٹ 2005ء کے تحت صارف کونسلز اور صارف عدالتوں سے رابطہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :