واسا نادہندگان کو واجب الادا بقایا جات کی فوری ادائیگی کی ہدایت

جمعرات 3 مئی 2018 16:50

فیصل آباد۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) واٹر اینڈسینیٹیشن ایجنسی ( واسا ) فیصل آباد نے اپنے تمام نادہندہ صارفین کو اپنے ذمہ واجب الادا بقایا جات کی فوری ادائیگی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈیفالٹرز کی جانب سے بقایا جات ادا نہ کرنے پر ان کے کنکشنز منقطع کر دیئے جائیں گے بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا، واسا کے ترجمان نے بتایا کہ نادہندگان کو بار ہا تنبیہی نوٹس جاری کئے گئے لیکن انہوں نے اس پر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، انہوںنے کہا کہ ریکوری ٹیموں کو واجبات کی وصولی کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ حکومتی اہداف پورے اور صارفین کو پانی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :