کنو گروؤرزسٹرس کی نئی اقسام کاشت کریں،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 3 مئی 2018 16:50

سرگودھا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کنو گروؤر ز پر زور دیا ہے کہ وہ سٹرس کی نئی اقسام کاشت کریںتاکہ جدید مارکیٹ میں پاکستانی سٹرس کو پذیرائی مل سکے ۔ سرگودہا کنو کے لحاظ سے پاکستان کا کیلیفورنیا ہے ۔ جہاں ملک کا ستر فیصد سٹرس کاشت ہو تاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں کنو گروؤرز اور کسانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد کی قیادت سابق بیوروکریٹ خیر محمد ٹوانہ نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں حامد سلیم وڑائچ ‘ منیر لغاری ‘ عابد وڑائچ اور دیگر کنو گروؤرز وکسانوں کے نمائندے شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ گنے کے کاشتکاروں کو ان کی پیداوارکی ملوں سے ادائیگی کو یقینی بنایاجارہاہے جبکہ گندم کی خرید کیلئے باردانہ تقسیم کا سلسلہ شروع ہو چکاہے ،انہوں نے کہاکہ دس ایکٹر کے کسان کو 80 بوری باردانہ مہیا کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ غلط گردائوری پر کئی پٹواریوں کو نہ صرف سزا دی گئی بلکہ ان کے خلاف پرچے بھی درج کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گندم خریداری میں مڈل مین کے کر دار کو ختم کر دیاگیاہے او رملوث افراد کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر سے دولاکھ مویشیوں کو گوالہ کالونی میں منتقل کرنے سے شہر میں آلودگی اور سیوریج کادیرینہ مسئلہ حل ہو گیاہے ۔

ساتھ ہی انہوںنے کہاکہ گوالہ کالونی کے قریب پٹھ منڈی بھی قائم کی جار ہی ہے جس کیلئے جگہ مختص کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے اس اقدام سے ملکی انڈسٹری فروغ پائے گی او رشہریوں کو صحت مند دودھ مہیا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گوالہ منڈی میں سہولیات کے ساتھ ساتھ گوالوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھنے میں مددملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ سٹرس اور کماد کے نرخ مقامی کسانوں کے مفادات کے تحت مقرر کرتی رہے گی۔

انہوں نے کسانوںپر زور دیاکہ وہ اپنے آپ کو ریونیو سسٹم میں رجسٹرڈ کروائیں اس طرح نہ صرف انہیں حکومت کی طرف سے سبسڈی ‘ قرضوں ودیگر مراعات حاصل ہو سکیںگی بلکہ حکومت کو پیداوار کے اعدادوشمار میں بھی مدد ملے گی ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیاکہ وہ سدا بہار فصلوں کی کاشت کا رجحان پیدا کریںجس سے کسانو ں کی مالی صورتحال بہتر ہو گی ۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے یقین دلایاکہ ضلع بھر کی نہروں کے پشتوں کی دیکھ بھال او رمویشیوں کی غیر قانونی نقل وحرکت کو روکنے کیلئے بھر پور اقدامات کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :