ٹرین کی زد میں آکر 50سالہ شخص جاں بحق

جمعرات 3 مئی 2018 16:50

سرگودھا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) تحصیل بھلوال کے نواحی 5چک پھاٹک پر لالہ موسٰی سے آنیوالی ٹرین کی زد میں آکر 50سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل بھلوال کے علاقہ 5چک کے پھاٹک پر لالہ موسٰی سے آنیوالی ٹرین کی زد میں آکر جھاوریاں کا رہائشی 50سالہ شخص محمد اسلم ولد محمدمہمند ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :