آفتاب احمد ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعینات

جمعرات 3 مئی 2018 16:50

سرگودھا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس سرگودھا میں تعینات ریجنل ڈائریکٹر میاں ہارون الرسول کو مالی بے ضابطگی اور کرپشن ثابت ہونے پر فوری طور پر اپنے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا اور ان کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد کو ریجنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق میاں ہارون الرسول چھ سال سے سرگودھا میں تعینات تھے جن کے خلاف کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی کئی انکوائریاں چل رہی تھیں جسے کرپشن ثابت ہونے پر انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے تبدیل کرنے کے احکام جاری کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :