لاہور ہائیکورٹ، ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کی تقرری کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

جمعرات 3 مئی 2018 16:50

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور نالج پارک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کی تقرری کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری اسد جمال کی درخواست پر سماعت کی جس میں کمپنی کے سربراہ کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق کمپنی کے سربراہ کا تقرر صرف بورڈ آف ڈائریکٹرز ہی کر سکتا ہے لیکن ڈاکٹر زبیراقبال کا تقرر قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر زبیر اقبال کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے۔