سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور ریونیو اتھارٹی سے جواب طلب

جمعرات 3 مئی 2018 16:50

سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور ریونیو اتھارٹی سے ..
لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور ریونیو اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی جس میں سیلز ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزاروں کے وکلا ء نے نکتہ اٹھایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل قانون کے مطابق نہیں کی گئی، درخواست گزار کمپنیاں وفاقی حکومت کو سیلز ٹیکس ادا کرتی ہے اس لیے پنجاب حکومت کو سیلز ٹیکس کی وصولی کا حق نہیں ہے، وکلا کے مطابق کسی بھی کمپنی سے دوہرا ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا، اس لیے پنجاب حکومت کو دوہرا سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روکا جائے۔