اظہر محمود بھی امام الحق کی صلاحیتوں کے گروید ہ ہوگئے

جمعرات 3 مئی 2018 16:47

اظہر محمود بھی امام الحق کی صلاحیتوں کے گروید ہ ہوگئے
کینٹربری(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 مئی 2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ اظہرمحمود بھی کینٹ کیخلاف ابتدائی ٹور میچ میں امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سپر لیگ میں نظر انداز کئے جانے کے بعد بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے ساتھ جو وقت گزارا ان کی عمدہ بیٹنگ اسی کا انعام ہے۔اظہر محمود کے مطابق امام الحق اب ایک ایسی پوزیشن میں آگئے ہیں جہاں وہ اگلے اور پچھلے قدم پر اپنے سٹروکس کھیل سکتے ہیں اور ان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ کافی عرصے سے انگلینڈ میں ہی کھیل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نارتھمپٹن شائر کیخلاف جمعے سے شروع ہونے والے ٹور میچ میں پلیئرز اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا سکیں گے۔