یونس ، آفریدی اور مصباح کو ابھی بھی ٹیم کا حصہ ہوناچاہیے تھا:عبدالقادر

جمعرات مئی 16:55

یونس ، آفریدی اور مصباح کو ابھی بھی ٹیم کا حصہ ہوناچاہیے تھا:عبدالقادر
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 مئی 2018ء) سابق چیف سلیکٹر اور لیگ بریک گگلی باﺅلنگ کے شہنشاہ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کی کرکٹ کو تباہ کردیا ہے، مکی آرتھر کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے باہر نکالا، آرتھر نے ہر ٹیم کو تباہ وبرباد کیا ہے، کرکٹ کے اپنے اصول اور قواعد ہوتے ہیں، کرکٹ کو کرکٹرز چلائیں تو اچھی بات ہے، جگہ نان کرکٹرز ہونگے تو کرکٹ کیسے صحیح ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھا کہ یونس ، آفریدی اور مصباح کو ابھی بھی ٹیم کا حصہ ہوناچاہیے تھا ، قومی سلیکشن کمیٹی میں انضمام الحق کا ون مین شو نظر آتا ہے ، ٹیسٹ سکواڈ میں کوچ مکی آرتھر کی پسند نا پسند نظر آتی ہے،تین ٹیسٹ میچز کیلئے چار اوپنرز کی شمولیت کہاں کی عقلمندی ہے ، ماضی میں آرتھر نے پاکستان ٹیم پر فکسنگ کا الزام لگایا ، اگر پاکستان ٹیم جوا کھیلتی ہے تو مکی آرتھر کوچ کیوں بنے۔