احتساب عدالت کوئٹہ میں گڈانی ٹاؤن میونسپل کمیٹی کی سرکاری اسکیمات میں خوردبرد کیس کی سماعت

جمعرات 3 مئی 2018 17:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں گڈانی ٹاؤن میونسپل کمیٹی کی سرکاری اسکیمات میں خوردبرد کیس کی جمعرات کو سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

کیس میں نامزد ملزم سی اینڈ ڈبلیو کے سابق سب انجینئر نوراحمد زہری کو عدالت میں پیش کیا گیاملزم پر 17سرکاری اسکیمات کے فنڈز میں خوردبرد کرنے کا الزام ہے ۔ عدالت نے سماعت کے دوران گواہ استغاثہ محمد یاسین کا بیان قلمبند کیا جس پر جرح مکمل ہوگئی بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 15مئی تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :