جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو 7 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

جمعرات 3 مئی 2018 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو 7 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پولیس نے دہرے قتل میں ملوث مرکزی ملزم نوشروان کو پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مقتولہ کا مخطابہ کا بھائی جبکہ مقتول عامر کا صالح ہے۔

مقتول عامر سہیل مقتولہ مخطابہ سے چند سال پہلے پسند کی شادی کی تھی ۔

(جاری ہے)

مقتول عامر سہیل بیوی کے ہمراہ رات ایک بجے گھر جانے کے لیے رکشے میں سوار ہو کر نکلا تو ملزم نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کر دیا ۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد مقتول کے صالح نے بظاہر ناراضگی ختم کرکے بہن اور بہنوئی کے گھر آناجانا شروع کر دیا ۔ بہن اور بہنوئی کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد ملزم شیروان نے انہیں گھر آنے کی دعوت دی ۔ جہاں ملزم نے گذشتہ روز فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کو 7 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج ہے۔