نیشنل پارٹی کچھی کے رہنما محمد عارف بنگلزئی نے ساتھیوں سمیت پارٹی سے استعفیٰ دیدیا

جمعرات 3 مئی 2018 17:34

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) نیشنل پارٹی کچھی کے ضلع کونسل کے ممبر محمدعارف بنگلزئی درجنوںساتھیوںاور شاہی چوک یونٹ سمیت پارٹی سے استعفیٰ دے دیاپارٹی نے نظریاتی ورکروں کو نظر انداز کردیا ہے آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی بولان کے ضلع کونسل کے ممبر محمد عارف بنگلزئی اور شاہی چوک کے یونٹ سیکرٹری ناصر علی،بابل بنگلزئی،وحید بدوزئی درجنوں ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نیشنل پارٹی سے عرصہ دراز سے منسلک تھے پارٹی نے اقتدار میں آکر نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرکے صرف اپنے من پسندافراد کو مراعات دیئے ایسے افراد کو مراعات سے نوازا گیاجنہوں نے 2013؁ء کے عام انتخابات کے موقع پر کچھی سے الیکشن لڑنے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈر کو بھی ووٹ دینا گوارہ نہیں کیا جبکہ مرکزی اور ضلعی قیادت کی مبینہ ملی بھگت سے ٹھیکو ں اور دیگر مراعات میں کمیشن مافیا کے ساتھ ملکر حقیقی ورکروں کو کھڈے لائن لگا لیا آج وہ پارٹی کو کیش کررہے ہیں جنکا کوئی ووٹ بینک نہیںپارٹی کے ضلع کونسل کے اجلاسوں میں بھی بلایا نہیںجاتا جبکہ ڈسٹرکٹ کی میٹنگز میںہونے والے فیصلوں سے بھی آگاہ نہیں کیا جاتاپورے ضلع سمیت ڈھاڈر میں تحصیل کابینہ غیر فعال ہوچکا ہے لیڈر شپ دورہ کرنا گوارہ نہیںسمجھتی پارٹی مفادپرستوں کے ہاتھوں یرغمال ہوکر قومی کاز سے ہٹ چکاہے آج کے بعد ہمارا نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق نہیں آئندہ چند روز میں اپنے سیاسی رفقاء کے ساتھ ملکر بہت جلد آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائیگا

متعلقہ عنوان :